(ایجنسیز)
تھائی لینڈ میں اس ملک کے عوام کا حکومت کے خلاف مارچ شروع ہوگيا، شرکاء نے بنکاک کی اہم تنصیبات کا رخ کرلیا۔
ہفتوں سے ڈیرہ جمائے رکھے مظاہرین نے اس ملک کے دارالحکومت بینکاک میں شہر کی اہم شاہراہیں بلاک کر دیں، جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین کی قیادت
حزب اختلاف کے سابق رہنما تھوگ سوبن ستھپ کر رہے ہیں، جنکا کہنا تھا کہ بغاوت کے لئے فوج کو آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی یہ کام وہ خود ہی کرلیں گے۔
شہری انتظامیہ نے ایک سو چالیس اسکولوں اور احتجاج کی جگہ سے نزدیکی جامعات کو بھی بند رکھنے کی ہدایات دی ہیں، یاد رہے کہ کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک دو پولیس افسر سمیت آٹھ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔